منگلورو:12/جولائی (ایس اؤنیوز)حال ہی میں شرپسندوں کے قاتلانہ حملہ کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال کے گھر دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے گھروالوں سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ کیا۔
سجیپ دیہات میں واقع شرتھ کے گھر پہنچ کر رائی نے شرتھ کے والد تنی یپا کو تسکین دی ۔ میڈیا کو گھر کے باہر ہی روک کر اندر گئے رماناتھ رائی والد سے بات چیت کرتے ہوئے قاتلوں کو بہت جلد گرفتارکرنے کا تیقن دینےکی بات کہی جارہی ہے۔ کل میڈیا کے سامنے کوئی وزیر گھر پر ملاقات نہیں کرنے پر بیزارگی کااظہار کیاتھا۔ واردات کو ہوئے 9دنوں کے بعد وزیر موصوف کے مہلوک کے گھر پہنچ کر صبر کی تلقین کی۔